اواگت (نامہ نگار)22سال سے سڑک نامکمل، شہری مشکلات کا شکارچک نمبر 69گ ب تا 70گ ب رتی رتہ جانے والا اہم رابطہ روڈ گزشتہ 22سال سے تعمیر نہ ہو سکا، جس کے باعث علاقہ مکین، طلبہ اور کسان شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ خستہ حال سڑک پر حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ طلبہ کی آمد و رفت اور گنے کی ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔اہل علاقہ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے فوری نوٹس لے کر سڑک کی تعمیر یقینی بنانیکا مطالبہ کیا ہے۔




