43

73فیصد پاکستانی ووٹ ڈالنے کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف)40فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم نکلے۔ گیلپ پاکستان نے الیکشن مہم کے حوالے سے نیا سروے جاری کیا ہے۔ جس میں انکشاف ہوا ہے کہ40فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم اور نام تک نہ بتا سکے جبکہ45 فیصد نے درست نام بتایا۔سرو ے میں27فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ جماعت کے انتخابی نشان سے بھی ناواقف ہیں اور کہا کہ پارٹی کا انتخابی نشان یاد نہیں۔پارٹی امیدوار سے لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں 40 فیصد پی ٹی آئی،27 فیصد پیپلز پارٹی جبکہ 11 فیصد مسلم لیگ ن کے ووٹر نظر آئے، البتہ 63 فیصد پاکستانیوں نے پارٹی کا انتخابی یاد ہونے کا کہا۔ سروے کے مطابق 73 فیصد پاکستانیوں نے ووٹ ڈالنے کا پکا ارادہ ظاہر کیا۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ کے حکم پر نئے ناموں کیساتھ بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل’26کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز سرکاری پرنٹنگ پریسوں نے ریکارڈ وقت میں طبع کر دکھائے،ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آج بیلٹ پیپرز ملک بھر کے ڈی آر اوز کے حوالے کر دیئے جائینگے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اعلی سطح کے یکے بعد دیگرے کئی اہم اجلاس ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہنگامی طور پر جن اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز میں عدالت عظمی کے حکم ناموں کی روشنی میں نئے بیلٹ پیپرز شائع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں