20

76کروڑ روپے رشوت لینے پر چیف جسٹس گرفتار

کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو2.7ملین ڈالر (76کروڑ7لاکھ 14 ہزار740روپے)کی رشوت لینے کی تحقیقات کے سلسلیمیں حراست میں لے لیا ہے، جیسا کہ یورپی یونین کے ساتھ قریبی انضمام کے لیے درکار انسداد بدعنوانی کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔حکومت کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کی قیادت کرنے والے ایک سینئر اہلکار اولیکسینڈر کلیمینکو نے کیف میں صحافیوں کو بتایاکہ سپریم کورٹ کے سربراہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں