79لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

لاہور (بیوروچیف) ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 79لاکھ روپے سے زائد مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی اداروں اور دیگر علاقوں میں منشیات اسمگلنگ اور فروشی کے خلاف کارروائی جاری ہے، اس دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے 8 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کرکے 79لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 63.402کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔راولپنڈی میں 2مختلف یونیورسٹیوں کے قریب 2ملزمان سے 200گرام آئس اور 172گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔لاہور میں ایک کارگو آفس سے تھائی لینڈ سے بھیجے گئے پارسل میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی 230گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح سیالکوٹ میں ڈسکہ کے قریب موٹرسائیکل سے 33.6کلو چرس اور 4.8کلو افیون برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 2 خواتین سے 15.6کلو چرس برآمد ہوئی۔پشاور میں رنگ روڈ پر واقع کوریئر آفس کے ذریعے فیصل آباد اور اسلام آباد بھیجے جانے والے 3پارسلز سے 2.4کلو افیون اور 3کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ لاہور میں کھنہ روہی نالا روڈ کے قریب کار میں چھپائی گئی 2.4کلو آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور میں بس اسٹاپ کے قریب کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو آئس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں