فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چوک گھنٹہ گھر اور اس سے ملحقہ8بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرکے وہیکل فری بنانے سے آمدو رفت میں بہتری جبکہ شٹل سروس مذاق بن گئی،پارکنگ ایریا میں سکیورٹی کے نامناسب انتظامات ہونے پر وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ۔شہر ی حلقوں کا8بازاروں میں شٹل سروس کو بہتر بنانے اور پارکنگ ایریاز کی اطراف پولیس گشت کو بڑھایا جائے اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔تفصیل کے مطابق شہریوں کی جانب سے8بازاروں میں تجاوزات ختم کرکے وہیکل فری بنانے پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے نظر آتے ہیں بازاروں میں پیدل چلنا دشوار تھا اب آمدو رفت میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے8بازاروں کیلئے صرف شٹل سروس شروع کی ہے اس کے ڈرائیورز ایسے گھومتے اور بچے سوار شور مچاتے نظر آتے ہیں جو کہ مذاق لگتا ہے۔شٹل سروس کو بہتر انداز میں چلا یا جائے تاکہ شہر میں آکر خریدو فروخت کرنیوالے مستفید ہوسکیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ جب وہ دکان بند کرکے گھروں کو جاتے ہیں تو بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ ،بیرون کارخانہ بازار ،لنڈا بازار پارکنگ ایریا کی طرف جاتے ہوئے اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔سی پی او کامران عادل کو پارکنگ ایریاز کی اطرف باالخصوص رات کے اوقات میں سکیورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں۔علاوہ ازیں 8بازاروں کی ملحقہ گلیوں میں دکانداروں اور دیگر شہریوں کی طرف سے موٹرسائیکلیں پارکنگ کرنا شروع کردیں جس کے تدارک کیلئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں
2