8بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نئی حکمت عملی تیار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف ایک بار پھر گرینڈ آپریشن کا عندیہ دے دیا۔ اس سلسلہ میں گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت اینٹی انکروچمنٹ آپریشن بارے اجلاس میں انہوں نے شہر میں جگہ جگہ بے ہنگم کھڑی ریڑھیوں کو صرف مخصوص جگہ پر کاروبار کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔ تجاوزات مافیا کی سپورٹ کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کرپٹ عملہ کی نشاندہی پر نوکریوں سے فارغ کرکے مقدمات درج کروائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ باعزت کاروبار کیلئے شہر کے مختلف بازاروں میں ریڑھی بازار قائم کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ کسی کا کاروبار خراب نہیں کرنا چاہتے،تاجر قانون پر عمل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ فیصل آباد شہر اور تحصیلوں کی بیوٹیفکیشن کا پلان جلد تیار کیا جائے، مویشی منڈیوں کا قیام بھی سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے۔شہری حدود میں کسی کو جانوروں کی خریدو فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں