8بازاروں میں دوبارہ تجاوزات،پیدل چلنا بھی دشوار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آٹھ بازاروں میں انتظامیہ کے وہیکل فری کے دعوے ٹھس ہو گئے’ بے ہنگم پارکنگ اور بازاروں کے دونوں اطراف کھڑی موٹرسائیکلوں کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا’ ڈپٹی چیف آفیسر عظمت فردوس کے جاتے ہی دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر بھی تجاوزات قائم کر لیں’وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بنائی گئی پیرا فورس کا کہیں وجود نظر نہیں آ رہا ہے’ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے شہری سخت پریشانی کا سامنا کررہے ہیں مگر ان کی پریشانی کا ازالہ کرنے کیلئے کوئی تیار نہیں’ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سید علی رضا بخاری سے اپیل کی ہے کہ آٹھ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے اور غیرقانونی پارکنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے اوربازاروں میں آنے والی موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کا بندوبست کیا جائے تاکہ خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکیں اور وہ اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں