8بازاروں میں کریک ڈائون’ بورڈ آویزاں کرنے کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کی انتظامیہ نے گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں کا حسن بحال کرنے کی ٹھان لی۔کمشنر مریم خان نے بازاروں کی دکانوں کے باہر نصب بورڈز کو ایک ہی ڈیزائن دینے کے لئے اقدامات تیزکرنے کی ہدایت کی۔ابتدائی طور پر ایک بازار کو منتخب کرکے فوری عملدرآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔کمشنر نے اجلاس کے دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ڈیڈ لائن دے دی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن علی عباس بخاری بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں