8بازاروں کو گیٹ لگا کر بند کرنیکی کوشش تاجروں کیخلاف سازش ہوگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کے وائس چیئرمین شیخ محمد آصف انوار نے ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداروں کی اعزاز میں ظہرانہ دیا’ ظہرانہ تقریب میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان’ صدر الحاج اسلم بھلی’ سینئر وائس چیئرمین رانا محمد سکندراعظم خاں’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ ملک شاہد رسول’ ملک اقبال’ رانا اکرام اللہ خاں نے شرکت کی’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں عبدالمنان’حاجی اسلم بھلی’ رانا محمد سکندراعظم خاں ‘ رانا ایوب منج و دیگر مقررین نے کہا کہ آٹھوں بازاروں کو وہیکل فری کرنے کی آڑ میں تاجروں کا کاروبار شدید مندے کا شکار ہے’ انہوں نے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے آٹھ بازاروں کو گیٹ لگا کر بند کرنے کی کوشش کی تو ہم شدید احتجاج کریں گے’اگر بازاروں میں کسٹمر نہیں آئیں گے تو کاروبار کیسے چلے گے’ لاکھوں روپے میں لی گئی کرایہ کی دکانیں’ دکانوں پر کام کرنے والی لیبر کو کہاں سے تنخواہیں دیں گے’ خدارا کسی ایسے اقدام سے باز رہیں جس سے تاجروں کا کاروبار متاثر ہو’ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پالیسی سازوں کو تاجروں سے مشاورت کے بعد پالیسیاں بنانا ہوں گے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان پالیسیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا الٹا نقصان ہو گا’ انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے بہت سے اقدام کے حامی ہیں مگرجو اقدام تاجروں کا کاروبار ختم کرنے کیلئے اٹھائے جائیں گے ہم ان کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے’ اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر کی دیگر تاجرتنظیموں کے ساتھ مشاورت کر کے ضلعی انتظامیہ کو آٹھ بازاروں کو گیٹ لگانے سے روکا جائے گا’اس موقع پرظہرانہ میں شریک عہدیداروں نے سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں