43

8رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کا والد اور 2 بھائی پولیس ملازم نکلے

کراچی (بیوروچیف)کراچی کے علاقے کلری لیاری میں 3روز قبل مقابلے کے بعد گرفتار 2 ڈاکووں سے پولیس کی تفتیش جاری ہے گرفتار’ ملزم شاہجہاں اور مراد نے اپنے گینگ سے متعلق انکشافات کیے ہیں جن میں پتہ چلا ہے کہ8رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ کے والد اور دوبھائی پولیس میں ہیں۔ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے متعدد شہریوں کو دورانِ ڈکیتی فائرنگ کر کے زخمی اور قتل کیا، دورانِ ڈکیتی کھارادر پولیس سے مقابلے میں ان کا 1 ساتھی زخمی ہو کر گرفتار ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے کچھ ماہ قبل پہلوان گوٹھ میں میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے گزشتہ سال کلفٹن میں فاسٹ فوڈ کی برانچ میں بھی ڈکیتی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ڈکیتیوں کی سی سی ٹی وی فوٹجیز بھی سامنے آئی ہیں، ملزمان نے بغدادی میں تاجر کو ڈیل کے بہانے بلا کر اس سے 4 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹی۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان نے ڈسٹرکٹ سٹی، ایسٹ اور سینٹرل میں متعدد وارداتیں کی ہیں۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم معیز وارداتیں کرنے کے بعد کے پی اور ہزارہ میں روپوش ہو جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں