ماموں کانجن (نامہ نگار) آٹھ سالہ بچی تیز رفتار رکشہ سے گر کر جاں بحق’ تفصیلات کے مطابق غوثیہ کالونی کے رہائشی رانا خالد کی نواسی حرم دختر عدنان عمر 8 سالہ پرائیویٹ سکول سے پڑھ کر بسواری رکشہ دیگر بچوں کیساتھ اپنے گھر جارہی تھی کہ رکشہ ڈرائیور نے سپیڈ بریکر سے رکشہ برق رفتار ی سے گزارنے کی کوشش پر بچی سڑک پر آگئی اور اپنے ہی رکشہ کے نیچے آجانے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
28