ساہیوال(بیوروچیف)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غزالہ یاسمین کی عدالت نے تھانہ غلہ منڈی کے نواحی گاؤں 134 نائن ایل میں 8 سالہ مسیحی بچی سے زیادتی ملزم محمد بوٹا کو علیزہ زیادتی کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ایک سال نو ماہ گزرنے کے بعد علیزہ کو انصاف مل گیاساہیوال کے نواحی گاؤں 134 نائن ایل میں یونس مسیح اور اس کا خاندان رہائش پذیر ہیں جن میں یونس مسیح سب سے بڑا ہے اور اس کے پانچ بچوں کا باپ ہے اور اس کی سب سے بڑی بیٹی آٹھ سالہ علیزہ ہے اور محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہے 2 ستمبر شام پانچ بجے کے قریب گھر والوں نے آٹھ سالہ علیزہ کو ڈاکٹر کا کلینک دیکھنے کے لئے بھیجا کے کلینک کھلا ہے یا نہیں دوسری گلی میں کلینک دیکھ کر واپس آ رہی تھی کہ محمد بوٹا عرف ملنگ نے لڑکی کو آتے دیکھ کر پیچھے سے لڑکی کے سامنے پتھر مارا اور اسے ویران احاطہ میں لے گیا۔
27