159

8فروری کون لیگ بھر پور کامیابی حاصل کریگی ، خان بہادر ڈوگر

جڑانوالہ (نامہ نگار) سردار خان بہادر ڈوگر نے ہزاروں کارکنان کی بڑی ریلی کے ہمراہ ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ جمع کروا دیا، ریٹرنگ آفیسر نے شیر کا نشان الاٹ کر دیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 100 کے نامزد امیدوار سردار خان بہادر ڈوگر نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ن لیگ حیران کن نتائج دیگی عوام کی خدمت میرا شعار ہے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی انتخابی مہم شروع کی میرا منصب نہیں کہ مخالفین کی باتوں کا جواب دوں وہ الزامات لگاتے رہ جائینگے سردار خان بہادر ڈوگر نے مزید کہا کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں ن لیگ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی عوام کی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے سابقہ ادوار میں جن افراد نے حلقہ کو پسماندگی کی جانب گامزن کیا گیا عوام انکے چہروں سے بخوبی واقف ہیں انشا اللہ کامیاب ہو کر عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ہر صورت پورا کیا جائے گا اس موقع پر بلال بدر چوہدری،فہیم ارشد چوہدری،سعید انور بھولا،اے ڈی ملک،پکا ن لیگا،حاجی ملک عطا،محمد علی ناہرا،چوہدری مشتاق گجر و دیگران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں