65

8فروری کو فیصل آباد کے ہر قومی و صوبائی حلقے میں شیر دھاڑے گا، شیخ محمد یوسف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا’ 8 فروری کو انتخابی نشان شیر ملک بھر کی طرح فیصل آباد کے ہر قومی و صوبائی حلقے میں دھاڑے گا اور سیاسی مخالفین کا ہمیشہ کیلئے بوریا بستر گول ہو جائے گا’ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) این اے 101 کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے یونین کونسل 43 ملک پور میں کارنر میٹنگ کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر وائس چیئرمینز مولوی مزمل’ عمران انصاری’ چاچا مشتاق مغل’ محمد اقبال بٹ’ حاجی محمد نواز’ میاں منظور’ میاں ستار’ پی اے ٹو شیخ یوسف میاں مجاہد و دیگر معززین علاقہ کی کثیرتعداد موجود تھی’ انہوں نے کہا کہ چار سال آپ لوگوں نے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو آزما لیا’ اپنے چار سالہ دور میں عمران نیازی فیصل آباد کو ایک بھی بڑا پروجیکٹ نہیں دے سکا’ قومی و صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے سے فیصل آباد کھنڈرات کا نقشہ پیش کر رہا ہے’ ہم نے اپنے دور اقتدار میں فیصل آباد کی تمام سڑکیں کارپٹ’ سٹریٹ لائٹس’ سیوریج اور سوئی گیس فراہم کیا’ انشاء اللہ ترقی کا یہ دور اب دور نہیں الیکشن کی فارمیلٹی باقی ہے’ 8 فروری کے بعد میاں محمد نواز شریف ملک کی باگ ڈور سنبھالے گا اور ترقی ترقی کا رکا ہوا سفر وہیں سے شروع کرے گا جہاں ختم کیا گیا تھا’ اس موقع پر سی سی 43 ملک پور کے وائس چیئرمینز مولوی مزمل’ عمران انصاری’ چاچا مشتاق مغل’ محمد اقبال بٹ’ حاجی محمد نواز’ میاں منظور’ میاں ستار و دیگر معززین علاقہ نے شیخ محمد یوسف کو یقین دلایا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے’ اور آنے والے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے شیروں کو جتوائیں گے’ ہم آپ کے سپاہی بن کر یہاں پہرہ دیں گے اور ایک ایک گھر تک میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے’ انشاء اللہ جیت میاں محمد نواز شریف کے شیروں کی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں