8ماہ میں پاکستان کو 4.9ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کو جولائی 2024 سے فروری 2025 تک مختلف ممالک اور بینکوں سے 4.9ارب ڈالر مالی معاونت ملی۔اقتصادی امور ڈویژن نے غیر ملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کردی، پاکستان کو جولائی سے فروری4.9ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے جون 19.2 ارب ڈالر بیرونی فنڈنگ کا ہدف ہے، جولائی سے فروری امدادی اداروں سے 2.4 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے فروری امداد دینے والے ملکوں سے 33کروڑ ڈالر کا قرضہ ملا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے فروری فرانس نے سب سے زیادہ 10کروڑ ڈالر فراہم کئے، جولائی سے فروری چین نے 99ملین ڈالر، امریکا نے 40ملین ڈالر فراہم کئے، سعودی عرب نے 12.3ملین ڈالر فراہم کئے۔اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی نے 1.09 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں سے 50کروڑ ڈالر ملے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں 1.3ارب ڈالر کا قرض لیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے فروری عالمی بینک نے 89کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا، چین کے بینکوں نے 30کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں