8ماہ میں 24ارب ڈالر کی ترسیلات زر کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (بیوروچیف) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال کومسترد کردیا۔ اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ 8ماہ میں 24ارب ڈالر وطن بھیج کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔ فروری میں بھی3ارب 10کروڑ ڈالرکی ترسیلات زر بھیجی گئیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی 74کروڑ ڈالر بھیج کرسرفہرست ہیں۔ یو اے ای سے 65کروڑڈالر، امریکا سے 31اور برطانیہ سے 25کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں اوورسیزپاکستانیوں نے 3ارب 10کروڑ ڈالرز پاکستان بھیجے، فروری کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر38اور ماہانہ بنیاد پر4فیصد اضافہ ہوا۔معاشی ماہرین کے مطابق جون 2025 مالی سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا مالی حجم 36ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں