8ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 49کروڑ ڈالر اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) موجودہ مالی سال کے آٹھ ماہ میں سروسز کی برآمدات میں اٹھارہ فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا،آئی ٹی برآمدات میں بھی انچاس کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال کے 8ماہ میں سروسزکی برآمدات میں 18.40اضافہ ہوا،8ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں بھی 49کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،8ماہ میں سروسز ایکسپورٹس میں ایک ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا،جولائی تا فروری سروسز کی برآمدات کا حجم 6.46 ارب ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 5.46ارب ڈالرتھا،فروری 2026میں سروسز ایکسپورٹس میں8.38فیصد کمی آئی، جنوری میں سروسز ایکسپورٹس879 ملین، فروری میں 811 ملین ڈالر رہیں۔ادارہ شماریات کیمطا بق 8ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹس کا حجم 2.97ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ سال کے مقابلے آئی ٹی برآمدات میں49کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جولائی تا فروری آئی ٹی برآمدات میں 19.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستاویز کیمطابق ٹیلی کمیونیکیشن، کمپیوٹر، انفارمیشن سروسز کی برآمدات بھی شامل ہیں،سروسز کی دیگر برآمدات میں مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، ٹریول شامل ہیں،تعمیرات، انشورنس، فنانشل سروسز کی برآمدات بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں