8 بازاروں میں 5 نئی الیکٹرک کاروںکا خیرمقدم کرتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجر برادری وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہر اچھے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے’ کیونکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاجر دوست حکومت سمجھی جاتی ہے’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) پنجاب حکومت کی طرف سے آٹھ بازاروں میں پیدل چلنے والوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مہیا کی جانے والی پانچ نئی الیکٹرک کاروں کا خیر مقدم کرتی ہے’ ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ نے چوک گھنٹہ گھر میں الیکٹرک کاروں کے افتتاح کے موقع پر کیا’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سرپرست اعلیٰ چوہدری افضل’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان ظفر’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ بھوانہ بازار کے جنرل سیکرٹری رضوان پپو’ جھنگ بازار کے صدور محسن انوارمزمل طور’ یاسر ہاشمی’ چوہدری منور کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ محمد امین بٹ نے کہا کہ آٹھ بازاروں میں خریداری کیلئے آنے والے اپنی وہیکلز سٹینڈز پر لگا کر ان الیکٹرک کاروں میں فی آف کاسٹ بیٹھ کر اپنے مطلوبہ بازار میں آئیں گے اور نہایت اطمینان سے خریداری کر کے اسی الیکٹرک کار میں بیٹھ کر اپنی گاڑی تک پہنچیں گے’ اس طرح بازاروں میں گاڑیوں کا رش بھی نہیں ہو گا اور خریدار تسلی سے خریداری بھی کر سکیں گے’ اس موقع پر محمد امین بٹ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ الیکٹرک کاریں مہیا کر کے شہریوں کے دل جیت لئے ہیں’ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللہ خاں اور نومنتخب ایم پی اے رانا احمد شہریار خاں کو عوامی مسائل کا ادراک ہے یہی وجہ ہے کہ وہ شہریوں کے مسائل کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں’ مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے’ انہوں نے کہا کہ آٹھ بازاروں میں انڈر گرائونڈ الیکٹرک تاروں کا کام مکمل ہونے کے بعد کچہری بازار سے ڈسپلے کا سیمپل متعارف کروائیں گے اور تمام بازاروں میں ڈسپلے کیلئے جگہ لیں گے’ انہوں نے کہا کہ ہم انکروچمنٹ کے خلاف ہیں مگر انکروچمنٹ کی آڑ میں کسی سرکاری آفس کو تاجروں سے زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں