49

8 بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ موریو ساند میں 8 بچوں کی ماں نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے گوٹھ موریو ساند میں ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے غربت سے تنگ آکر 45 سالہ 8 بچوں کی ماں شریمتی سیتا نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خود کشی کر لی گوٹھ موریو ساند کا ایک ہفتے میں تیسرا افسوسناک واقعہ پیش آیا، اس سے قبل گوٹھ مشائخ ہوتی میں ماں سے بچوں نے روٹی مانگی گھر میں آٹا نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی بھوک برداشت نہ کرتے ہوئے 5 بچوں کی ماں شریمتی پارساں نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی جس کے دو دن بعد غربت اور بچوں کی بھوک دیکھتے ہوئے اسکے شوہر 36 سالہ نگیو بھیل نے بھی خودکشی کرلی تھی پیر کے روز دل خراش واقعہ پیش آیا ضلعی انتظامیہ حکومت سندھ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں