اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مدمیں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں225.1ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے فروری تک غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں118.1ملین ڈالراورپورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں36.9ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں مجموعی طور پر1.146ارب ڈالر کا منافع اپنے ممالک منتقل کیاتھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں 1.037 ارب ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر منافع کی مد میں 108.6 ملین ڈالر اپنے ممالک منتقل کئے تھے
29