80سالہ شخص کی ایک ہفتے کی40بلین ڈالرکمائی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) 80سالہ شخص ایک ہفتے میں 40بلین ڈالرز کی کمائی کرکے 61سالہ جیف بیزوز اور 41سالہ مارک زکر برگ سے زیادہ امیر بن گیا۔رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن ایک ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں ، جو اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن چکے ہیں، جن کی دولت 250اعشاریہ 9ارب ڈالر ہوچکی ہے۔رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن کے کاروبار کی اسٹاک ویلیو میں اضافے سے ایک ہی دن میں 25 بلین ڈالر کی بڑھوتری ہوئی اور اگلے ہی کچھ ہی دنوں میں اس میں مزید 16 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔میگزین کی رپورٹ کے مطابق یہ سب کچھ اور کل کی کلاوڈ کمپیوٹنگ بزنس کی زبردست کامیابی سے ممکن ہوا ، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لیری ایلی سن کے پاس کمپنی کے 41 فیصد شیئرز ہیں، یوں ان کی دولت 250 اعشاریہ 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے ،یہی چیز انہیں ایلون مسک 405 اعشاریہ 8 ارب ڈالرز کے بعد دولت مندوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر لے آئی ہے۔میٹا (فیس بک ) کے سی ای او مارک زکر برگ کی دولت 240 ارب جبکہ جیف بیزوز کی ملکیت229 ارب ڈالرز ہے۔80 سالہ لیری ایلی سن نے 1977 میں اوریکل کی بنیاد ایک ڈیٹا بیس سافٹ ویئر کمپنی کے طور پر رکھی تھی، وقت کے ساتھ یہ کمپنی ایک عالمی کلاوڈ کمپیوٹنگ پاور ہاوس میں بدل گئی۔وہ اپنی دلیر شخصیت اور شاہانہ طرز زندگی کی بدولت بھی جانے جاتے ہیں، وہ ایک لائسنس یافتہ پائلٹ ہیں، جو فوجی طیارہ بھی رکھتے ہیں، 2012 میں انہوں نے ایک جزیرہ 300 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں