50

859 حلقوں میں پونے 3لاکھ پولنگ بوتھ قائم ، ساڑھے 5لاکھ بیلٹ باکس فراہم

لاہور(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام 859 انتخابی حلقوں کیلئے26کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا ہے، وہ حلقے جہاں عدالتی فیصلوں کے مطابق دوبارہ پرنٹنگ کرانا پڑی ان حلقوں کے بھی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے ، پونے 3لاکھ سے زائد پولنگ بوتھ ،ساڑھے5لاکھ سے زائد بیلٹ باکس استعمال ہونگے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے عام انتخابات کیلئے 7 لاکھ بیلٹ باکس کا انتظام کیا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 76ہزار سے زائد بولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ہر پولنگ بوتھ کیلیے دوبیلٹ باکس فراہم کیے گئے ہیں۔ ایک بیلٹ باکس میں قومی اسمبلی اور دوسرے میں صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ کاسٹ ہوں گے۔حکام کے مطابق ملک بھرمیں 5 لاکھ 52 ہزاربیلٹ باکس استعمال ہوںگے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ریزرو ہوں گے، بیلٹ باکس بھرجانے پر دوسرا بیلٹ باکس فراہم کیا گیا ہے۔ایکشن کمیشن ترجمان کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں 22کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ، ان پر 800 ٹن سپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا ، اب 26کروڑ بیلٹ کی چھپائی پر 2,170ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے جس کی بڑی وجہ انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی بڑھی ہوئی تعداد ہے جوکہ2018 کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ سو گنا زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں