56

9دہشت گرد گرفتار

لاہور(بیوروچیف) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں157انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران9دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔ترجمان کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)کے مطابق کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد، ننکانہ صاحب ، رحیم یار خان ، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئیں ، لاہور کے سرحدی گاں سے داعش کے 2 اہم کمانڈرز بھی گرفتار کیے گئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، 12 ڈیٹو نیٹرز، پرائما کارڈ، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت رف، زبیر، ضیا ، وقار، امین، مسعود، سرفراز، حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں