28

9سرکاری ادارے 1ارب 35کروڑ کے ڈیفالٹر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے سرکاری ادارے فیسکو کے ایک ارب 35کروڑ سے زائد کے نادہندہ نکلے، فیسکو حکام نے 14 فروری تک واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کنکشن کاٹنے کے نوٹسز جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے سرکاری اداروں میں محکمہ واسا کے ذمہ ایک ارب 20کروڑ’ فیصل آباد ٹی ایم اے مدینہ ٹائون کے ذمہ 7کروڑ’ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کے ذمہ ایک کروڑ 30لاکھ’ تحصیل میونسپل کارپوریشن سمندری کے ذمہ ایک کروڑ’ کواپریٹو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ذمہ 50لاکھ’ محکمہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 2کروڑ 80لاکھ’ فیصل آبادپولیس کے ذمہ 2کروڑ 20لاکھ’ محکمہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ 90لاکھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ذمہ 70لاکھ واجب الادا ہیں۔ فیسکو کی طرف سے نادہندگان کو واجبات ادا کرنے کیلئے بار بار نوٹسز ارسال کئے گئے لیکن تاحال سرکاری اداروں نے فیسکو کو ادائیگی نہ کی جا سکی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری اداروں کو یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں لیکن سرکاری اداروں کے سربراہان کی طرف سے فیسکو کو ادائیگی نہ کی جا سکی ہے ان اداروں کے سربراہان کو 14 فروری 2023ء تک بل جمع کروانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔اس کے بعد بجلی منقطع کر دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں