63

9مئی واقعات ، عمران خان و دیگر کیخلاف گھیرا مزید تنگ

لاہور(بیوروچیف) سانحہ9مئی کو جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔پراسیکیوشن نے 9مئی کو جناح ہائوس حملہ سمیت دیگر مقدمات کے چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔ پراسکیوشن کی جانب سے سانحہ9مئی کے مقدمات کے جو چالان عدالت میں جمع کرائے گئے ان مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نامزد ہیں۔اس کے علاوہ چالان میں خدیجہ شاہ اور صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔پراسیکیوشن نے جناح ہائوس حملہ کیس، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے اور شیر پا پل پر جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں داخل کرایا ہے۔واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے اہم سرکاری اور دفاعی اداروں کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جس میں شہدا کی یادگاروں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔سانحہ 9 مئی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے کئی رہنماوئں کو گرفتار کیا جن میں اعجاز چوہدری، میاں محمود، شہریار آفریدی، عمر سرفراز، یاسمین راشد اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں