56

9مئی واقعات ‘عمران خان کیخلاف بغاوت کی دفعات عائد

اسلام آباد(بیوروچیف)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سانحہ 9مئی کے تمام مقدمات میں بغاوت کی دفعات عائد کردی گئیں۔سانحہ 9مئی کے تمام مقدمات میں دیگر ملزموں کیخلاف بھی چالانوں میں دفعہ 120بی شامل پراسیکیوشن کے اعتراضات دورکردیئے گئے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے عدالت کو بتایا کہ جائے وقوعہ پر نہ ہونے کے باوجود عمران خان کیخلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں ۔ دوسری طرف سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے بتایا کہ نو مئی کے مرکزی مقدمے سمیت تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات لگادی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں