36

9مئی واقعات میں ملوث ایک بھی مجرم سزا سے نہیں بچ سکے گا ‘ شہباز شریف

لاہور(بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کو9مئی کے جلا ئوگھیرائو میں ملوث افراد کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی مجرم سزا سے بچ نہیں پائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں نگراں وزیراعلی پنجاب، سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو9مئی میں ملوث تمام کرداروں کی قانونی گرفت کے لیے اب تک کے اقدامات، گرفتاریوں، قانونی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ کسی بے گناہ سے زیادتی نہیں ہوگی لیکن کوئی مجرم سزاسے بچ نہ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملوں کے مقدمات فوجی اور سویلین تنصیبات پر حملوں کے کیسز انسداد دہشت گردی عدالت میں چلیں گے۔اجلاس میں آڈیو لیکس کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں