37

9مئی واقعات ‘ 52 افراد ٹرائل کیلئے فوج کے حوالے

لاہور(بیوروچیف)پنجاب میں اب تک 9مئی کے واقعات میں ملوث 52افراد کو آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔ان میں سے 36افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالتوں جبکہ 16کو پولیس نے فوج کے حوالے کیا ہے۔ انسداددہشت گردی کی عدالتوں کی طرف سے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے لئے فوج کے حوالے کئے جانے والے36افراد میں سے 16کا تعلق لاہور،8کا راولپنڈی، 4کا گوجرانوالہ اور 8کا فیصل آباد سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں