20

9مئی کو پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے قابل تحسین کردار ادا کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر کیپٹن اسفند یار شہید چوک پر واقع شہید کیپٹن کی یادگارکا دورہ کیا اور 9مئی کے دہشت گردی کے واقعات میں کیپٹن اسفند یار شہید کی تباہ کردہ یادگار کی بحالی کا افتتاح کیا۔محسن نقوی نے کیپٹن اسفند یار شہیدکی یادگار کی بحالی کے افتتاح کے بعد خصوصی دعا کی۔نگران وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر فیصل آبادانتظامیہ نے کیپٹن اسفند یار شہید کی یادگارکو بحال کیاہے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی پولیس لائنزفیصل آبادمیں شرپسندوں کے حملوں سے زخمی ہونیو الے پولیس اہلکاروں سے ملاقات محسن نقوی نے پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور اوران کے بلند حوصلے کو سراہا پنجاب پولیس کے بہادرسپوتوں نے جس تحمل کا مظاہر ہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔پولیس کے افسروں اورجوانوں نے فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں