9مئی کے واقعات فراموش نہیں کئے جائینگے

لاہور (بیورو چیف) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی دھمکیوں، انتشار اور سازشوں کے باوجود پاکستان مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہر آنے والا سال بہتری اور خوشخبریاں لے کر آ رہا ہے، معیشت مستحکم ہو رہی ہے، مہنگائی میں واضح کمی آ رہی ہے اور عوام کی زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتری نظر آ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام، مضبوط انفراسٹرکچر اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں مسلم لیگ (ن) کا کردار نمایاں اور قابلِ فخر ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرزِ سیاست دنگا، فساد اور توڑ پھوڑ پر مبنی رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں