9مئی کے واقعہ میں ملوث اپنے انجام کو پہنچ گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی اورایل پی جی کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی سے غریب عوام اورتمام طبقات کو مہنگائی میں بڑاریلیف ملا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شر یف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ہرسطح پر عوام کومشکلات سے نکالنے اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی اقدامات کررہے ہیں پاکستان اب ترقی کی طرف گامزن ہے بہت جلدعوام مزید خوشحال ہوں گے-ان کاکہناتھاکہ 9مئی کے واقعات میں جو ملوث تھے وہ اپنے انجام کو پہنچ گئے ان کاساتھ دینے والے لوگوں کو غور کرنا چاہئے-ساڑھے تیں سالہ اقتدار میں پی ٹی آئی نیکا ملکی معیشت کابیڑہ غرق کرنے اورمعاشی استحکام کی بجائے سیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں جبکہ وفاقی اورپنجاب حکومت نے ڈیڑھ برس میں ملک اورعوام کو نہ صرف مشکلات سے نکال دیاہے بلکہ تعمیروترقی اوردیگر سہولتوں کی فراہمی میں بھرپور کردار ادا کیا جارہاہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں