9مئی ‘104ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(بیوروچیف)9مئی کے مقدمات میں ملوث 104ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں9مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔فواد چودھری، اسد عمر عدالت میں پیش ہوئے شاہ محمود قریشیقریشی اور اعظم سواتی کے جیل وارنٹ پیش کیے گئے جبکہ علیمہ خان اور عظمی خان کی حاضری معافی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ علیمہ خان اور عظمی خان بانی پی ٹی آئی سے ملنے اڈیالہ جیل گئی ہیں، عمران خان سے آج فیملی کی ملاقات کا دن ہے، حاضری معافی منظور کی جائے۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان، عظمی خان، اسد عمر، عمر ایوب، فواد چودھری سمیت 104ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 12فروری تک توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں