9مئی’PTIکے مرکزی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سمیت دیگر مرکزی راہنمائوں کنول شوزب’ شبلی فراز’ فواد چوہدری کے بعد ازضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ جبکہ اشتہاری قرار دیئے جانیوالے فیصل آباد کے جنید افضل ساہی اور خیال احمد کاسترو نے عدالت میں پیش ہو کر نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔ یاد رہے کہ مذکورہ پی ٹی آئی کے راہنمائوں کے خلاف 9مئی کو تھانہ سول لائن کے مقدمہ نمبری 835 کی سماعت کے دوران وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں