55

9ماہ سے قبل عام انتخابات کا انعقاد نا ممکن قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک میں عام انتخابات مئی2024سے قبل ممکن نہیں ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ انتخابات 9ماہ بعد ہی ممکن ہوسکیں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ2023کی مردم شماری کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیاں چار ماہ میں ہی مکمل ہوسکیں گی اور پھر اس مردم و خانہ شماری کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ نظرثانی شدہ انتخابی فہرستوں پر اعتراضات بھی ہوں گے اور پھر ووٹر فہرستوں کی طباعت کا عمل مکمل ہونے میں بھی تین ماہ درکار ہوں گے۔ دو ماہ بعد انتخابی شیڈول کے اجرا کیلئے 54دن چاہئیں۔ اس طرح آئندہ عام انتخابات کا انعقاد 9ماہ یامئی 2024سے قبل ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ کنور دلشاد نے کہا وہ یہ بات نہ صرف اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں بلکہ وہ لوگ جو انتخابی فہرستوں نظرثانی کو نظرانداز کر رہے ہیں، اسے بھی الیکشن ایکٹ 2017 سے گزرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کے بعد تازہ انتخابی فہرستوں کی تیاری لازمی عمل ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ الیکشن کمیشن حال ہی میں یہ کہہ چکا ہے کہ 2023میں ساتویں مردم و خانہ شماری کے نتائج باقاعدہ شائع ہوچکے ہیں لہذا الیکشن کمیشن نئی انتخابی حلقہ بندیاں کرنے کی پابند ہے۔ نئی حلقہ بندیاں 8 سے 7اکتوبر کے درمیان ہوں گی۔ حلقہ بندیوں پر تجاویز 10اکتوبر سے 8نومبر کے درمیان کی جائیں گی۔ قومی اور صوبائی اسمبلیاں 5 تا 7ستمبر مختص کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق ابتدائی حلقہ بندیوں کی حدود پر مبنی تفصیلات 9اکتوبر کو شائع کی جائیں گی۔ جس پر ریپریزنٹنٹس الیکشن کمیشن 11نومبر تک قبول کرے گا۔ جنہیں درست کرکے 8دسمبر تک جاری کردیا جائیگا۔ جبکہ حتمی حلقہ بندیاں 14دسمبر 2023تک شائع ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں