21

9ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 47فیصد کم

اسلام آباد (بیوروچیف)کاروں’ہلکی کمرشل وہیکلز(ایل سی ویز)، جیپ اور پک اپس گاڑیوں کی فروخت رواں مالی سال کے ابتدائی9مہینے کے دوران47فیصد تنزلی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار466یونٹس رہ گئی، گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران مجموعی طور پر2لاکھ 5 ہزار 452 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر 61 فیصد اضافے کے بعد 9 ہزار 351 یونٹس ہونے کے باوجود مالی سال 2023 کے ابتدائی 9 مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں کمی کی وجوہات میں قیمتوں کا بڑھنا، فنانسنگ کا مہنگا ہونا اور پلانٹس کی بندش شامل ہے۔مارچ 2023 میں گاڑیوں کی فروخت کا موازنہ پچھلے سال کے اسی مہینے سے کیا جائے تو اس میں 66 فیصد کمی ہوئی، مارچ 2022 میں 27 ہزار 202 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں