اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس کی وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق، اس عرصے میں 420 ارب روپے سے زائد انکم ٹیکس جمع کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں جمع ہونے والے 391 ارب روپے سے 7.38 فیصد زیادہ ہے۔ٹیکس ماہرین کے مطابق، تنخواہ دار افراد سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے طبقے میں شامل ہیں اور کنٹریکٹس کے بعد یہ دوسرا بڑا ٹیکس ذریعہ بن گئے ہیں۔اسی دوران، کنٹریکٹس اور سپلائز کے ذریعے ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں اس مد میں 572 ارب روپے وصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 451 ارب روپے تھی۔ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا دبا مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ طبقہ سب سے زیادہ کمپلائنٹ ٹیکس دہندہ بھی قرار دیا گیا ہے۔




