47

9 مئی ملزمان کا ٹرائل اگلی حکومت میں مکمل ہوگا

اسلام آباد (بیوروچیف)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے رول ماڈل قائد اعظم ہیں۔ 9مئی کے ملزمان کا ٹرائل اگلی حکومت کے دور میں مکمل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری مدت میں توسیع پارلیمنٹ نہیں کرے گی جب تک نئی حکومت نہیں آتی میں ہی وزیراعظم ہوں۔نگراں وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دے چکا ہوں تاہم ابھی یہ نہیں سوچا کہ بعد میں کیا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کو جتنا با اختیار ہونا چاہیے اس سے کہیں زیادہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں