80

90فیصد بیلٹ پیپر ز کی چھپائی مکمل ، تاخیر سے بچنے کیلئے فضائی ترسیل شروع

اسلام آباد (بیوروچیف)8فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی فضائی راستے سے ترسیل کا فیصلہ کیا گہا ہے۔8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کمیشن نے اس سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں بیلٹ پیپرز کی فضائی راستے سے ترسیل کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پختون خوا کے 90 فیصد ووٹوں کی طباعت مکمل ہو گئی، پنجاب کے 90 اور سندھ کے 70 فیصد بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہے جب کہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی آج شروع کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں