90لاکھ کسانوں کیلئے ریلیف پیکج تیار

اسلام آباد(بیوروچیف) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 90لاکھ چھوٹے کسانوں کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکج کی تیاری شروع کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجٹ میں 12ایکڑ تک کے چھوٹے کاشتکاروں کے لیے قرض سکیم متعارف کرائی جائے گی، کمرشل بینکوں سے چھوٹے کاشتکاروں کو سکیم کے تحت قرض دلوایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بینکوں نے سکیم تیار کر کے وفاقی وزیر خزانہ کو قرض سکیم کے خدوخال سے آگاہ کر دیا، وزیرخزانہ محمداورنگزیب چھوٹے کاشتکاروں کیلئے سکیم پر وزیراعظم کو بریف کریں گے۔چھوٹے کاشت کاروں کیلئے قرض سکیم کا پائلٹ پراجیکٹ ستمبر میں لانچ کیا جائے گا، 12ایکڑ سے کم ملکیت کے کاشتکاروں کو جدید زراعت پر آگاہی اور مشینری فراہم کرنا خدوخال میں شامل ہے، قرض فراہم کرنے کے لیے شرائط آسان رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں