90 دنوں تک مسلسل پرواز کرنے والا جاسوس ڈرون

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرو اسپیس ماہرین نے ایک ایسا جاسوس ڈرون متعارف کرایا ہے جو ایک پرواز میں کئی ماہ تک آسمان میں رہ سکتا ہے۔امریکا کی ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی اسکائی ڈویلر ایرو نے نئی قسم کا یہ میری ٹائم جاسوس ڈرون فرانس کی دفاعی سسٹمز کی اسپشلسٹ کمپنی تھیلیز کی شراکت سے بنایا ہے۔تخلیق کاروں کے مطابق کاربن فائبر سے بنا یہ ڈرون 90دنوں تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے جو کہ موجودہ طیاروں سے کئی گنا زیادہ ہے۔پرواز کی آزمائش میں جہاں اس کا ابتدائی سنگِ میل تین ماہ کا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ طیارہ تقریبا مسلسل ہی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ براہ راست سورج سے توانائی لیتا ہے لہذا اس کو ایندھن بھروانے کے لیے زمین پر اترنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں