90 سالہ خاتون نے 3 منٹ تک لٹک کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

اوہائیو(سپورٹس نیوز)امریکی ریاست اوہائیو کی ایک معمر ایتھلیٹ نے 90 سال کی عمر میں تقریباً 3 منٹ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن پر رہ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے کہا کہ این کرائل ایسلسٹن کی عمر 90 سال اور 231 دن ہے،یہ 2 منٹ 52 سیکنڈ تک ڈیڈ ہینگ پوزیشن میں رہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اینی جوڈس سے چھینا ہے جنہوں نے 81 سال کی عمر میں 2024 میں یہی ریکارڈ قائم کیا تھا۔این کرائل، جنہوں نے اپنی زندگی کے دوران 10 مختلف کھیل کھیلے اور ان کی کوچنگ کی، نے فروری میں اپنی ریکارڈ کوشش کے لیے تربیت شروع کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں