90 کی دہائی کے کھلاڑی انضمام الحق نے بھی اہم بیان دے دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ 90کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائیگی۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہناتھاکہ پاکستان ٹیم کچھ مہینوں سے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، بہت زیادہ تبدیلیوں کے بجائے بیٹھ کر سوچیں کہاں غلطی ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلیاں ہوں گی تو کھلاڑیوں کو اعتماد نہیں ملے گا اور صورتحال یہی رہیگی، منیجمنٹ اور کھلاڑیوں پراعتمادکریں اور غلطیوں کا اندازہ لگائیں۔انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بار بار کوچز اور کھلاڑی تبدیل کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی کے پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائیگی۔ بابر اعظم سے متعلق انضمام الحق کا کہنا تھاکہ بابراعظم بڑا پلیئر ہے، بیڈ پیچ سب پر آتا ہے۔پلیئرز کو نکال دیا جائے توپاکستان کی کرکٹ ہلکی رہ جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں