فیصل آباد(پ ر)مسلم سٹوڈ نٹس فیڈریشن فیصل آباد کے سینئر ر ہنما محمد کراسان خان ایڈووکیٹ نے ا پنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی نظام کی کامیابی کی کلیدانصاف ہے۔جس ملک کے ادارے با ا ختیا ر ، محب وطن اور اپنے فرائض کو ا حسن طریقے سے ادا کرنے والے ہوں وہ معا شرے کبھی پسماندگی کا شکار نہیں ہوتے۔ اچھی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کو ترجیح دیتی ہے لیکن یہان معاملہ برعکس ہے۔ طویل عرصہ سے فیصل آباد ڈویثرن کے عوام سستے اور فوری انصاف کیلئے ہا ئیکو ر ٹ بنچ کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن نہ جانے کو سے سیاسی مفادات کے تحت یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ سول سو سائٹی ، وکلاء ، تاجروں کے صبر کا پیما نہ لبریز ہورہا ہے۔ وکلاء کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔ہائیکورٹ بنچ بنائو کی تحریک میں ہر روز ایک نیا ولولہ پیدا ہورہا ہے۔
50