47

چارٹرآف اکانومی پرمتفق ہونا وقت کی ضرورت ہے

فیصل آباد(پ ر)صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی نعیم احمدنے کہا کہ پاکستا ن کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے قلیل المدتی اور طویل المدتی پالیسیاں بنانا پڑیں گی،چارٹر آف اکانومی پرمتفق ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں میں تاخیر اور آئی ایم ایف کے مطالبات نظر انداز کر نے سے ملک کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہو رہا ہے، وزیرخزانہ کے مطابق اب آئی ایم ایف کا نوواں اور دسواں ریویوایک ساتھ ہوں گے جس سے معاملات میں تاخیر کا پتہ چلتا ہے، اگر اب بھی مالی ڈسپلن کی کڑوی گولی نہ نگلی گئی تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں