61

کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی کھلی چھٹی ‘ حادثات میں‌اضافہ

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سدھار بائی پاس کے گردونواح میں کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی کھلی چھٹی ،حادثات میں اضافہ کا سبب،والدین بھی خاموش تفصیلات کے مطابق سدھا ر بائی پاس کے گردونواح میں کم عمر بچے کار ،موٹر سائیکل ،ٹریکٹر ٹرالی و دیگر ٹرانسپورٹ کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں اور جو بڑے ہیں وہ بھی بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں میں دن بدن اضافہ ہور ہاہے’ سی ٹی او فیصل آباد کے تمام احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے ٹریفک وارڈن اور والدین خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں والدین بھی اپنے بچوں کو سمجھانے کے بجائے ڈرائیونگ کرتے ہوئے خوش ہوتے ہیں کہ ان کا بچہ ڈرائیونگ کرنے لگ گیا اور بغیر کچھ سوچے سمجھے اپنے بچوں کو موٹر سائیکل وغیرہ کی چابی تھما دی جاتی ہے اور یہی بچے سڑک پر تیز رفتار ی کے باعث حادثات کا سبب بن رہے ہیں شہریوں محمد راشد،بشارت علی،ندیم بھٹہ،فہد علی،قربان علی،مدثر الہی،سہیل احمد و دیگر نے سی ٹی او فیصل آباد سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں