فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق نے شدید دھند کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے گاڑیوں پر ریفلیکٹر اور فوگ لائٹس لگانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ سست رفتار گاڑیوں پر ٹریفک پولیس کی طرف سے مفت ریفلیکٹر لگائے جا رہے ہیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ شدید سردی کے موسم میں دھند کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ اور حادثات کی روک تھام کیلئے شدید دھند کے موسم میں اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگوائیں جبکہ دوران سفر اپنی گاڑیوں کے انڈیکیٹرز’ ہیڈ لائٹس اور بیک لائٹس آن رکھیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک سیکٹرز انچارج کو کہا کہ وہ بلامعاوضہ سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹر لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید دھند کے باعث شہری بلاضرورت سفر سے گریز کریں اور سفر کرنے کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔
104