فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کی عظیم علمی، ادبی شخصیت، محقق، مصنف، قاری، کالم نگار، عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے متحرک رکن، پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد طاہر بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں جا پہنچے(اناللہ وانا الیہ راجعون)قاری محمد طاہر رحم اللہ تعالی علیہ فن قرات و تجوید قرآن مجید پر مستند رسالہ ماہنامہ التجوید کے چیف ایڈیٹر، این ایف سی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ میں شعبہ اسلامیات، عالمی رابطہ اسلامی پاکستان کے متحرک رکن، روزنامہ پاکستان کے مستقل کالم نگار، روزنامہ اسلام، ماہنامہ المنبر، صوت الاسلام سمیت متعدد جرائد و اخبارات کے تحقیقی مضامین کے لکھاری، علمی و ادبی مجالس کے روح رواں، ادبی تقریبات کے بہترین نقیب اور مرنجاں و مرنج شخصیت تھے۔ شائستگی سے بات کہنے کا ہنر رکھتے تھے۔ انہوں نے سیرت نگاری میں بھی مقام پیدا کیا۔ علمی و ادبی موضوعات پر تحقیقی مقالے لکھے۔انکی نمازِ جنازہ آج 10جنوری2023 بروز منگل بعد نماز ظہرڈبلیو بلاک مدینہ ٹائون والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ہر طبقہ فکرسے وابستہ افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحوم کواشکبارآنکھوں سے سپردخاک کردیاگیا”ڈیلی بزنس رپورٹ”کے ایڈیٹرہمایوں طارق اورنیوزایڈیٹرریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔
51