فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)امیر مصطفائی تحریک غلام مرتضیٰ سعیدی نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سابقین انجمن طلبہ اسلام کی تقریب ملاقات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیاستدانوں اور اربابِ اقتدار و اختیار کی ناکام اور ناقص پالیسیوں کی بدولت نعمت خداوندی سے مالا مال وطن عزیز میں غریب ایک وقت کی روٹی کیلئے مارے مارے پھر رہا ہے ہمارے بعد آزاد ہونے والے ممالک اپنی حکمت عملی و بہتری پالیسیوں کی بدولت ترقی یافتہ ممالک میں سر اٹھا کر شامل ہورہے ہیں اور ایک ہم ہیں کہ رب تعالی کی تمام نعمتوں سے مالا مال ملک میں ناقص پالیسیوں کی بدولت ہر نعمت سے محروم نظر آتے ہیں، سابق مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا کہ کرپشن بیروزگاری مہنگائی عدم انصاف میرٹ کی پامالی کو اپنا مقدر سمجھ بیٹھے ہیں ان حالات میں مقاصد کی تکمیل کے حصول کیلئے یکجہتی کیساتھ متحرک کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی موجودہ صورتحال میں بہتری کے لئے منظم پلاننگ حکمران و سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے حصول اقتدار کے لیے تمام قواعد وضوابط کو پس پشت رکھنے والی پارٹیوں اور شخصیات کوپاکستان کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل کئے بغیر اس موجودہ بھنور سے نہیں نکلا جاسکتا. پاکستان کی فلاح استحکام خوشحالی کے لئے ضروری ہے کہ اربابِ اقتدار و اختیار پوری قوم کو بحران سے نکالنے کیلئے اپنی پارٹیوں اور سیاست ومقاصد سے پہلے پاکستان کوترجیح دیں پاکستان ہے تو سیاست بھی ہوتی رہے گی اقتدار و اختیار بھی ملتے رہیں گے، تقریب ملاقات سے ،قاری محمد افضل سعید ،چوہدری ساجد سہیل ،را محمد اقبال ،رانا زاہد محمود ،کاشف رضا نوری ،چوہدری عطا محمد گجر ،جاوید اقبال یوسفی، پروفیسر رحمت اللہ سیالوی، سعید علی عمران، اشرف بسمل، جاوید اقبال سندھو، محمد نوید بٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
56