کمالیہ(نامہ نگار) جعلی و بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع گھلے کے بگھیلے کے رہائشی محمد اسحاق نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ اکبر علی نامی شخص نے اس سے ایک کروڑ روپے کی مونجی خریدی تھی جس کے عوض اس نے نجی بینک کا چیک دے دیا۔ مقررہ تاریخ آنے پر متعلقہ بینک نے چیک کو جعلی و بوگس قرار دیتے ہوئے ڈس آنر کردیا۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
45