سرگودہا(بیوروچیف)سرگودھا کو سرسبز و شاداب روپ دینے کیلئے ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی بھرپور انداز میں مصروف عمل، پی ایچ اے ٹیم کے ہمراہ سبھروال پارک، سٹی روڈ اور واٹر سپلائی روڈ کے ہنگامی دورے، منصوبہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل کیلئے سخت احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی سرگودھا توقیر حیدر کاظمی سرگودھا کے پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ نئے پارکس اور گرین بیلٹس کے قیام کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہیں، گذشتہ روزسبھروال پارک، سٹی روڈ اور واٹر سپلائی روڈ کے دورے کئے اور موقع پر جاری منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس شفیق نیازی و یگر ہمراہ تھے،ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی نے منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے حوالہ سے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کو سرسبز و شاداب روپ دے کر اہلیان سرگودھا کو صحت افزا ماحول اور صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کے حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت مصروف عمل ہیں
53